کچھ آدمیوں نے مل کر ایک بڑا جانور خریدا اب چونکہ ایک کے اندر سات حصہ ہوتا ہے تو ہر ایک نے یہ فیصلہ کیا کہ چھؤں آدمی برابر رقم ملاکر ایک حصہ قربانی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک سے کر دیا جائے تو اس طرح کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
چھ آدمی مل کر بڑا جانور خریدیں اور ساتوں حصہ سب مل کر حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے نام قربانی کریں تو یہ جائز ہے اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں "لانه لم يثبت في الشرع حرمة او كراهة كذالك" ایسا ہی فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ 453 پر ہے۔ والله تعالي اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔