زید نے اپنی بیوی کو سہ طلاق سے حرام کیا ، بیک وقت، ایک مولوی صاحب تبلیغی جماعت کے سربراه جو کہ خواجگان کی مسجد کے امام و خطیب میں انہوں نے کہا ہے کہ زید تین طلاقیں یا سات یا دس یا سو تک بھی اپنی بیوی کو دے تب بھی ایک ہی ہوگی، نیز اس کے پیچھے نمازیں ہو سکتی ہیں، یا کہ نہیں، بینوا توجروا
اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں بیک وقت دے دے تو تینوں واقع ہو جائیں گی ، اگر چہ ایسا کرنا گناه ہے، جیسا کہ ایام حیض میں کوئی آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو طلاق ہو جائے گی ، مگر طلاق دینے والا گناه گار ہوگا۔
جمہور صحابہ کرام تابعین ، تبع تابعین ،فقہاء مجتہدین عظام رضی الله تعالی عنہم اجمعین کا یہی مسلک تھا۔ اب بھی جمہور امت کا یہ مسلک ہے کہ عورت کو بیک وقت تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں ۔
مشکوة شریف میں ہے: وَعَن مَالك بلغه رَجُلًا قَالَ لِعَبْدِ الله بْنِ عَبَّاسٍ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي مِائَةَ تَطْلِيقَةٍ فَمَاذَا تَرَى عَلَيَّ؟ فَقَالَ ابْن عَبَّاس: طلقت مِنْك ثَلَاث وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ اتَّخَذْتَ بِهَا آيَاتِ الله هُزُوًا. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأ (۱)
یعنی عبدالله ابن عباس رضی الله تعالیٰ عنہما سے ایک آدمی نے عرض کی کہ حضور میں نے اپنی بیوی کو ایک سو طلاق دے دی ہے، آپ اس کے متعلق کیا فرماتے ہیں، تو آپ نے فرمایا تین طلاقیں تیری بیوی پر پڑ گئی ہیں، ستانوے 97 طلاقوں سے تو نے الله تعالیٰ کی آیتوں سے ٹھٹھا کیا ، نعوذ با الله من ذلك
مرقاة شرح مشکوة ، فتح القدیر رد المحتار میں ہے: وَذَهَبَ جُمْهُورُ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ مِنْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ إِلَى أَنَّهُ يَقَعُ ثَلَاثًا — مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح – الملا على القاري (٥ / ٢١٤٦)
فتح القدیر میں ہے: موَمِنْ الْأَدِلَّةِ فِي ذَلِكَ مَا فِي مُصَنَّفِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَالدَّارَقُطْنِيّ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ الْمُتَقَدِّمِ «قُلْتُ: يَا رَسُولَ الله أَرَأَيْتَ لَوْ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا؟ قَالَ: إذًا قَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ» (۲)
اس مسئلہ کے متعلق روایات تفصیل سے فتح القدیر میں دیکھیں عمدة الرعایہ میں ہے: فمثل ھذا یقع لكنھ یا ثم بھ ھو المنقول من جمھور الصحابة والتابعین والمجتھدین منھم ابن عباس اخرجھ مالك وابو ھریره اخرجھ عنھ ابو داود حضرت امام نوی رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے فرمایا شرح مسلم میں وقداختلف العلماء فیمن قال لا مراتھ انت طالق ثلثا فقال الشافعي ومالك وابو حنیفة وجماھیر العلماء من السلف والخلف یقع الثلث
ان احادیث و روایات سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو تین سے زائد طلاقیں بیک وقت دے گا تو تینوں واقع ہو جائیں گی ، باقی تین سے زائد لغو و بے کار ہوں گی ، اس مولوی کا یہ کہنا کہ زید تین طلاقیں یا سات یا دس یا سو تک اپنی بیوی کو دے تب بھی ایک ہی واقع ہوگی، بالکل غلط ہے، سراسر احادیث روایات جمہور امت سلف و خلف کےمسلک کے خلاف ہے، غیر مقلدوں کی معتبر و مستند کتاب فتاویٰ ثنائیہ کی تشریح میں ہے صحابہ تابعین و تبع تابعین سے لے کر سات سو سال تک کےسلف صالحین صحابہ تابعین محدثین سے تو تین طلاق کا ایک مجلس میں واحد شمارہونا ثابت نہیں۔
من ادعی فعلیہ البیان بالبرھان و دو نھ فرط لقتاد، ملاحظہ ہوموطا امام مالک صحیح البخاری فتح الباری و تفسیر ابن کثیر تفسیر ابن جریر اسی فتاوی کی تشریح میں ہے ، تین طلاقیں مجلس واحد میں محدثین کے نزدیک ایک کے حکم میں ہیں ، یہ مسلک صحابہ تابعین تبع تابعین وغیره محدثین متقدمین کانہیں ہے، یہ مسلک سات سو سال کے بعد کے محدثین (غیر مقلدین) کاہے جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے فتوی کے پابند اور ان معتقد ہیں، غیرمقلدوں کے گھر کی شہادت ہو گئی کہ جمہور امت کا مسلک تو یہ ہے کہ تین طلاقیں بیک وقت دینے سے تینوں واقع ہو جاتی ہیں۔ ابن تیمیہ اور اس کےمعتقدین و متبعین وہابیہ غیرہا مقلدین نے سات سو برس کے بعد اس مسئلہ کی مخالفت کی اور تین طلاقوں کو ایک ہونے کا فتوی دیا، ہمارا اس پر عمل ہے جو تقریباً چوده سو برس سے جمہور امت کا مسلک چلا آ رہا ہے، اور غیر مقلدیں خود نئے ہیں ان کا مسلک بھی نیا جو جمہور اہلسنت کے سراسر خلاف۔ امام کاسنی صحیح العقیده پابند شرع ہونا ضروری ہے، لہذا اہلسنت کے علاوه کسی بد مذہب وہابی ، دیوبندی، غیر مقلد، رافضی، قادیانی، مودودی ، وہابی تبلیغی جماعت کے پیچھے اہلسنت کو ہرگز نماز نہ پڑھنا چاہئے، اور ایسے عقیده والوں کو ہرگز امام نہ بنایا جائے۔ والله تعالی و رسولہ الا علیٰ اعلم
(۱) ↩— مشكاة المصابيح – الخطيب ولي الدين التبريزي (٢ / ٩٨١)
(۲) ↩— فتح القدير للكمال بن الهمام - ط الحلبي – الكمال بن الهمام (٣ / ٤٦٩)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔