کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل مسئلہ میں مسماۃ جنت بی بی دختر حاجی یار محمد قوم ترکھان ساکن گوجرہ خاوند مسمی امیر ولد لعل پر دعویٰ تنسیخ نکاح زیر دفعہ نمبر 2 ایکٹ دائر کیا، سول جج درجہ اول ٹوبہ ٹیک سنگھ نے یکطرفہ ڈگری تنسیخ نکاح معہ خرچہ حکم صادر کر دیا، اور یہ بھی حکم دے دیا کہ مدعا علیہ مبلغ -/56 روپے بابت خرچہ مقدمہ ہذا ادا کرے اور اس حکم نامہ کی سرکاری نقل فتویٰ ہذا کے ساتھ لف کی ہوئی ہے، اور مقدمہ مذکورہ کا نمبر 131 فوجداری ہے، لہٰذا بتایا جائے کہ بروئے شرع شریف نکاح مذکورہ فسخ ہو گیا یا نہیں۔ بینوا توجروا۔
نکاح کی گره مرد کے ہاتھ میں ہے وه چاہے تو گره کھول دے چاہے بند رکھے، قرآن پاک میںِ بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاح
حدیث شریف میں ہے: الطَّلَاقُ لِمَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ — سنن الدارقطني – الدارقطني (٥ / ٦٧)
لہذا صورت مسئولہ میں مسمی امیر نے اپنی مسماة جنت بی بی کو جب طلاق شریعت کے مطابق نہیں دی تو مسماة مذکوره بدستور اپنے شوہر کی بیوی ہے، شرعا دوسری جگہ نکاح نہیں کر سکتی ، والله تعالی و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔