🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طہارت

بغیر وضو قرآن چھونا

🔖 SF-344 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 119 09 Aug 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید کا بغیر وضو کے چھونا جائز ہے یا نہیں، بینوا تو جرو بالثواب۔

✅
جواب

قرآن پاک کو بغیر وضو کے جسم کے کسی حصہ سے بغیر کسی چیز کے حائل ہونے کے چھونا شرعاً نا جائز و حرام ہے ، قرآن مجید و فرقان حمید میں ہے:  لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ(۷۹)  کنز الایمان میں اس آیتِ کریمہ کا ترجمہ اس طرح کیا ہے،کہ اسے نہ چھوئیں، مگر با وضو۔  تفسیر خزائن العرفان میں ہے:  جس کو غسل کی حاجت ہو یا جس کا وضو نہ ہو یا حائضہ عورت یا نفاس والی میں سے کسی کو قرآن مجید کا بغیر غلاف وغیرہ کسی کپڑے کے چھونا جائز نہیں۔ بے وضو کو یادپر قرآن مجید پڑھنا جائز ہے۔ لیکن بے غسل اور حیض والی کو یہ بھی جائز نہیں۔(كنز الإيمان مع خزائن العرفان: 991)

بہار شریعت میں ہے: بے وضو قر آن مجید یا اس کی کسی آیت کا چھونا حرام ہے۔ بے چھوئے زبانی یا دیکھ کر پڑھے تو حرج نہیں۔ نیز اس میں ہے: قرآن مجید کا ترجمہ فارسی یا اردو یا کسی اور زبان میں ہو، اس کے بھی چھونےاور پڑھنے میں قرآن مجید ہی کا سا حکم ہے۔

 تفسیر جلالین میں [الْمُطَهَّرُوْنَؕ] کی تفسیر کی  اى الَّذِينَ طَهَّرُوا أَنْفُسهمْ مِنْ الْأَحْدَاث (1) 

اس کے حاشیہ پرہے:  فلا يجوز للمحدث والجنب والحائض مسه عند الأئمه الأربعة (تفسير جلالين: 448 قديمي كتب خانه كراچی)(2)

 شرح وقایہ میں ہے: (ولا يمسُّ هؤلاء): أي الحائض، والجُنُب، والنُّفساء، والمحدث (3)— (شرح الوقاية - ت أبو الحاج – المحبوبي صدر الشريعة الأصغر (٢ ‏/ ٨٩) 

عمدة الرعایا میں ہے: لا يمسه الا المطهرون والحديث لا يمس القرآن الاطاهر اخرجه النسائي والبيهقى والطبراني واحمد والحاكم وغيرهم. (عمدة الرعاية شرح الوقاية: 1/ 531  دار الكتب العلمية  )
(الحديث رواه الإمام الطبراني في معجمه الكبير: 13217 مكتبة ابن تيمية
– القاهرة الطبعة الثانية)

فتاوی رضویہ میں ہے: محدث کو مصحف چھونا مطلقاً حرام ہے خواہ اس میں صرف نظم قرآن مجید مکتوب ہو یا اس کے ساتھ ترجمہ و تفسیر ورسم الخط وغیر ہا بھی ہو کہ اس کے لکھنے سے نام مصحف زائل نہ ہوگا، آخر اسے قرآن مجید ہی کہا جائیگا، ترجمہ یا تفسیر کوئی اور نام نہ رکھا جائے گا۔ یہ زواید قرآن مجید کے تابع ہیں، اور مصحف شریف سے جدا نہیں ۔ و لہٰذا حاشیہ مصحف کی بیاض سادہ کو بھی چھونا نا جائز ہوا، بلکہ پٹھوں کو بھی بلکہ چولی پر سے بھی بلکہ ترجمہ کا چھونا خود ہی ممنوع ہے، اگر چہ قرآن مجید سے جدا لکھا ہو۔

 ہدایہ میں ہے:   وكذا المحدث لا يمس المصحف إلا بغلافه» لقوله عليه الصلاة والسلام «لا يمس القرآن إلا طاهر» ثم الحدث والجنابة حلا اليد فيستويان في حكم المس والجنابة حلت الفم دون الحدث فيفترقان في حكم القراءة— (الهداية: 1/33 دار احياء التراث العربي، بيروت – لبنان الطبعة الأولى)(4)

  پس قرآن مجید و حدیث پاک و اقوال فقہا سے روز روشن کی طرح ظاہر و باہر ہو گیا ، کہ قرآن مجید کا بغیر وضو کے چھونا  ناجائز و حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔

(1) ↩وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو ناپاکی سے پاک رکھا ۔(مترجم مفتی محمد الیاس سکندری یمانی) (تفسير جلالين: 448)  

(2) ↩لہٰذا بے وضو شخص، جنابت والے اور حیض والی عورت کے لیے اسے چھونا چاروں ائمہ کے نزدیک جائز نہیں۔( مترجم مفتی محمد الیاس سکندری یمانی)

(3) ↩اور یہ لوگ اسے نہ چھوئیں، یعنی حيض و نفاس والی عورت، جنابت والا شخص اور بے وضو شخص۔(مترجم مفتی محمد الیاس سکندری یمانی)

(4) ↩اسی طرح جس شخص کو وضو نہ ہو، وہ بھی قرآنِ مجید کو براہِ راست ہاتھ نہ لگائے، بلکہ غلاف کے ساتھ ہی چھوئے؛ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’قرآن کو صرف پاک شخص ہی چھوئے۔‘‘ پھر وضو نہ ہونے کی حالت اور جنابت، دونوں میں ہاتھ کے بارے میں ایک ہی حکم ہے، یعنی مصحف کو چھونے کے معاملے میں دونوں برابر ہیں۔ لیکن جنابت کی حالت میں منہ بھی متاثر ہوتا ہے، جبکہ صرف بے وضو ہونے کی حالت میں ایسا نہیں ہوتا؛ اسی وجہ سے قرآنِ مجید کی تلاوت کے حکم میں دونوں کے درمیان فرق ہے۔(مترجم مفتی محمد الیاس سکندری یمانی)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ46
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-344

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الطهارة
بابباب الوضوء
موضوعطہارت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅