کیا حکم شرع شریف ہے اور تحقیق سے کیا ارشاد ہے علمائے دین متین کا اس مسئلہ میں :
جناب ڈپٹی کنٹرولر ریلوے محمد قاسم صاحب بلاسپور کا انتقال ہو چکا ہے۔ محمد قاسم صاحب کا ایک لڑکا اور ایک بیوی اس وقت موجود ہیں اور ایک بھائی بھی موجود ہے پھر اور ان کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔ اور محمد قاسم صاحب کے بہت سے مکانات اور جنگل کی زمین بھی ہے تو اب اس جائداد کا اور رہائشی مکان اور سامان زندگی کا کون مالک ہوگا ؟ بینوا توجروا
الجواب بعون الملك الوهـــاب
بر تقدير صدق مستفتی و حسب شرائط فرائض ترکہ مسمّٰی قاسم مرحوم کی کل جائداد آٹھ سہام پر تقسیم ہو کر ایک سہام ان کی بیوی کو اور سات سہام ان کے لڑکے کو ملیں گے ۔ صورت مسئولہ میں بھائی کو کچھ نہ ملے گا۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔