کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلہ میں :
ہندہ کے مہر میں ملی ہوئی جائداد ہندہ اگر فروخت کرنا چاہے اور فروخت کر کے اپنے میکے میں یا دوسری جگہ چلی جائے تو ہندہ دوسری جگہ یا میکے میں رہ سکتی ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب
ہندہ اپنے شوہر کی موت کی عدت ۴ مہینے ۱۰ دن شوہر کے مکان میں گزارنے کے بعد جہاں چاہے رہے، اس پر شرعاً کوئی مواخذہ نہیں۔ اور شوہر سے مہر میں ملی ہوئی جائداد فروخت کرنا چاہے تو فروخت کر سکتی ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔