مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔
اگر کسی کپڑے میں نجاست لگ جائے تو اس کو دھونے کے بعد پانی نچوڑا تو مکمل طور سے پانی نہیں نکلا بلکہ کچھ پانی کپڑے میں رہ گیا، یا تو بالکل نہیں نچوڑا اور دھوپ میں پھیلا دیا تو کپڑا سوکھنے کے بعد پاک ہوا یا نہیں؟
کپڑا دھونے والا اپنی طاقت بھر نچوڑ دے تو کپڑا پاک ہو گیا، طاقت سے زیادہ نچوڑ نےیا کل پانی نکالنے پر شریعت نے آدمی کو مجبور نہیں کیا ہے۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔