بکر صاحب نصاب نہیں ہے مگر ایام قربانی میں اس نے ایک نام قربانی کی نیت سے جانور میں حصہ خریدا تو کیا بکر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہی نام سے قربانی کرے یا اپنے اہل و عیال میں سے جس نام کرنا چاہے کر سکتا ہے ؟
جب بکر مالک نصاب نہیں مگر اپنے نام سے قربانی کے لیے جانور میں حصہ خرید لیا ہے تو اس پر واجب ہے کہ اپنے ہی نام سے قربانی کرے اگر دوسرے کی طرف سے کرے گا تو واجب چھوڑنے کا گنہ گار ہوگا اور قضا میں اس پر ایام نحر میں دوسری قربانی کرنی واجب ہوگی۔ اور اگر ایام نحر گزر جائیں اور دوسری قربانی نہ کرے تو ایک قربانی کی جو قیمت ہوگی اس کا صدقہ کرنا واجب ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم
۲۳ /ذی قعده ۱۴۰۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔