قربانی کس پر واجب ہے اس کے وجوب کے لیے کتنے مال کا ہونا شرط ہے ؟
المستفتی:محمد اشرف حسین کد ھون، پوسٹ بھوج پور ضلع پلاموں، بہار
قربانی ہر اس عورت مرد آزاد عاقل بالغ پر واجب ہے جو دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے لے کر بارہویں ذی الحجہ کے غروبِ آفتاب تک یا ان اوقات میں سے کسی وقت ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا ان کی قیمت کے نوٹ یا مالِ تجارت کا مالک ہو جو قرض اور حوائج اصلیہ سے فاضل ہو۔ واللہ تعالی اعلم
۱۷/ صفر ۱۴۱۵ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔