کتنے دنوں تک قربانی کرنا جائز ہے ؟
محمد مقبول حسین ، مقام سوپ کر، پوسٹ ہری ، رام پور ، دیناج پور
قربانی کا وقت بارہویں ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک ہے ، موطا امام مالک میں ہے کہ حضرت علی (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: قربانی کے دن تین ہیں۔ ان میں سب سے افضل پہلا دن ہے۔ نیز اسی میں حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ عنہما)کا قول مذکور ہے کہ یوم نحر کے دو دن بعد تک قربانی ہے۔ اس سلسلے میں غیر مقلدین جو حدیث پیش کرتے ہیں صحیح نہیں منقطع ہے اس کی سند میں یہ نقص ہے کہ عبدالرحمن بن حسین کی ملاقات حضرت جبیر بن مطعم سے نہیں ہے۔و اللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔