غسل کی نیت کیا ہےاور غسل کرتے وقت کیا پڑھا جاتا ہے۔ غسل تہبند باندھ کر افضل ہے یا بر ہنہ۔
غسل بہ نیت طہارت کریں مگر طہارت حاصل ہونے کے لیے نیت ضروری نہیں۔ یوں ہی اگر پانی سارے جسم پر بہالیں گے طہارت ہو جائے گی، غسل پھر از سر نو نیت طہارت کر کے کرنا لازم نہ ہوگا۔
غسل خانہ میں جانے سے پہلے ستر کھولنے سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھ لیں ۔ غسل خانہ میں جا کر کوئی دعا نہ پڑھنا چاہیے۔
تہبند باندھ کر غسل بہتر ہے۔ مگر احتیاط کریں کہ سارے جسم پر پانی بہہ جائے، اس دعا طرح تہبند جسم سے علاحدہ کر کے پانی ڈالیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔
[ فتاویٰ مفتی اعظم، جلد2، ص223]
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔