کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ ۔۔۔۔
بکرے کو کتے نے دانت لگا دیا اور خون نکل آیا پھر وہ زخم اچھا ہو گیا اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ زخم کہاں تھا تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
بکرا مذکور کی قربانی کرنا جائز ہے اگر کوئی اور دوسری وجہ مانع نہ ہو۔ کہ جب زخم اچھا ہو گیا اور عیب ختم ہو گیا تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے۔
اعلی حضرت علیہ الرحمہ و الرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ:"زخم بھر گیا عیب جاتا رہا تو حرج نہیں لان المانع قد زال وهذا ظاهر. (فتاوی رضویہ جلد ہشتم صفحہ 469) والله تعالی اعلم
الجواب صحيح: جلال الدین احمد الامجدی
كتبه : محمد غیاث الدین نظامی
۵ ذو القعده ۱۳۲۱
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔