کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ۔۔۔۔
امسال اخبار وغیرہ سے معلوم ہوا کہ بقر عید کو ۲۹ کا چاند ہوا مگر معقول سند نہ ملنے سے تیس کے حساب سے عیدالاضحٰی ہوئی،توقربانی ۱۲ تاریخ کو ۳۰ کے حساب سے کرے یا احتیاطا اختلاف کی وجہ سے ۱۱ تك کرلے ۱۲ کو نہ کرے۔
دربارہ رؤیت کا کچھ اعتبار نہیں۔ہمیں حکم ہے کہ ۲۹ کا چاند اگر ثابت نہ ہو تو ۳۰ دن پورے کرلیں۔ فَإنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثلاِثينَ (اگر بادل ہو جائے تم پر تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ت)(جمع الجوامع المعروف بـ «الجامع الكبير» – الجلال السيوطي (١١ / ٣٠٥)
۳۰ کے حساب سے بارھویں تك قربانی بے تکلف کریں، احتمالات کا شریعت میں کچھ اعتبار نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔