🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحت

اللہ تعالیٰ کو عاشق و معشوق کہنے کا حکم

🔖 SF-545 👤 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں 👁️ 101 25 Oct 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
المستفتی مولوی سید محمد شاہ صاحب میلاد خواں   · از امروہہ · تاریخ ۲۲شعبان ۱۳۱۱ ھ 
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں : بینوا توجروا (بیان کرو اور اجر پاؤ۔ت)
مسئلہ ۵ اولیٰ : اللہ تعالیٰ کو عاشق اور حضور پر نور سرور عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا معشوق کہنا جائز ہے یا نہیں ؟

✅
Answer

نا جائز ہے کہ معنی عشق الله عز و جل کے حق میں محال قطعی ہے۔ اور ایسا لفظ بے ورود ثبوت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع قطعی۔ ردالمحتار میں ہے :

مجردا ايهام المعنى المحال كاف في المنع.(رد المحتار كتاب الحظر والاباحة فصل في البيع دار احياء التراث العربي بيروت ۲۵۳/۵)

ترجمہ: صرف معنی محال کا وہم ممانعت کے لئے کافی ہے۔ (ت)

امام علامہ یوسف اردبیلی شافعی رحمہ اللہ تعالی کتاب الانوار لاعمال الابرار میں اپنے اور شیخین مذہب امام رافعی وہ ہمارے علماء حنفیہ رضی اللہ تعالی عنہم سے نقل فرماتے ہیں :

لو قال: انا اعشق الله او يعشقني فابتدع و العبارة الصحيحة ان يقول احبه و يحبنى كقوله تعالى یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤۙ۔     (الانوار لاعمال الابرار كتاب الردة المطبعة الجماليه مصر ۳۲۱/۲)

ترجمہ:اگر کوئی شخص کہے میں اللہ تعالیٰ سے عشق رکھتا ہوں اور وہ مجھ سے عشق رکھتا ہے تو وہ بدعتی ہے لہذا عبارت صحیح یہ ہے کہ وہ یوں کہے کہ میں اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہوں اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اللہ تعالی کے اس ارشاد کی طرح:"وہ اللہ کے پیارے اور اللہ ان کا پیارا "

اسی طرح امام ابن حجر مکی قدسی سرہ الملکی نے اعلام میں نقل فرما کر مقر رکھا۔

اقول: وظاهر ان منشاء الحكم لفظ يعشقنى دون ادعائه لنفسه الاترى الى قوله ان العبارة الصحيحة يحبني ثم الظاهر ان تكون العبارة بو او العطف كقوله احبه ويحبنى فيكون الحكم لاجل قوله يعشقني والا فلا يظهر له وجه بمجرد قوله اعشقه فقد قال العلامة احمد بن محمد بن المنير الاسكندرى فى الانتصاف ردا على الزمخشري تحت قوله تعالى في سورة المائدة يحبهم ويحبونه بعد اثبات ان محبة العبد الله تعالى غير الطاعة وانها ثابتة واقعة بالمعنى الحقيقي اللغوى مانصه ثم اذا ثبت اجراء محبة العبد الله تعالى على حقيقتها لغة فالمحبة في اللغة اذا تأكدت سميت عشقاً فمن تأكدت محبته لله تعالى و ظهرت آثار تأکدها علیه من استيعاب الاوقات في ذكره وطاعته فلا يمنع ان تسمى محبته عشقاً اذ العشق ليس الا المحبة البالغة اھ (كتاب الانتصاف على تفسير الكشاف تحت آية يحبهم ويحبونه الخ انتشارات آفتاب تهران ایران ۶۲۲/۱)لكن الذي في نسختى الانوار و نسختين عندى من الاعلام انما هو بأو فليستأمل وليحرر ثم اقول لست بغافل عما اخرج والله تعالى اعلم و علمه جل مجدہ اتم واحكم

ترجمہ: (میں کہتا ہوں ) ظاہر یہ ہے کہ منشائے حکم لفظ " یعشقی " ہے نہ کہ وہ لفظ جس میں اپنی ذات کے لئے دعویٰ عشق کیا گیا ہے کیا تم اس قول کو نہیں دیکھتے کہ صحیح عبارت یحبنی " ہے پھر ظاہر ہے کہ عبارت واو عاطفہ کے ساتھ ہے جیسے اس کا قول ہے أحبه، يحبنى یعنی میں اس سے محبت رکھتا ہوں اور وہ مجھ سے محبت رکھتا ہے پھر حکم اس کے يعشقني کہنے کی وجہ سے ہے ور نہ اس کے صرف اعشقہ کہنے سے کوئی امتناعی وجہ ظاہر نہیں ہوتی۔ چنانچہ علامہ احمد بن محمد منیر اسکندری نے الانتصاف میں علامہ زمحشری کی تردید کرتے ہوئے فرمایا جو اللہ تعالی کے اس ارشاد کے ذیل میں جو سورۃ مائدہ میں مذکور ہے : "یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤۙ"، الله تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے اور وہ اس سے محبت رکھتے ہیں) اس بات کو ثابت کرنے کے بعد کہ بندے کا اللہ تعالی سے محبت کرنا اس کی اطاعت (فرمانبرداری) سے جدا ہے (الگ ہے) اور محبت معنی حقیقی لغوی کے طور پر ثابت اور واقع ہے (جیسا کہ) موصوف نے تصریح فرمائی پھر جب بندے کا اللہ تعالی سے محبت کرنے کا اجراء حقیقت لغوی کے طریقہ سے ثابت ہو گیا اور محبت بمعنی لغوی جب پختہ اور مؤکد ہو جائے تو اس کو عشق کا نام دیا جایا تا ہے پھر جس کی اللہ تعالی سے پختہ محبت ہو جائے اور اس پر پختگی محبت کے آثار ظاہر ہو جائیں ( نظر آنے لگیں) کہ وہ ہمہ اوقات اللہ تعالیٰ کے ذکر و فکر اور اس کی اطاعت میں مصروف رہے تو پھر کوئی مانع نہیں کہ اس کی محبت کو عشق کہا جائے۔ کیونکہ محبت ہی کا دوسرا نام عشق ہےا ھ  لیکن میرے پاس جو نسخہ "الانوار" ہے وہ دو نسخے میرے پاس "الاعلام " کے ہیں ان میں عبارت مذکورہ صرف "آؤ " کے ساتھ مذکور ہے لہذا غور و فکر کرنا چاہئے اور لکھنا چاہئے میں کہتا ہوں کہ میں نے اس سے بے خبر نہیں جس کی موصوف نے تخریج فرمائی اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور اس عظمت والے کا علم بڑا کامل اور بہت پختہ ہے۔ (ت)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ رضویہ [FR]
جلد21
صفحہ114
مفتی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں
نمبر SF-545

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
موضوعکتاب الحظر والاباحت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅