🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر و الاباحت

جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟

🔖 SF-560 👤 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں 👁️ 50 06 Nov 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
· تاریخ ۴ رجب  ۱۳۰۸ ھ
❓
Sawal

                 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کو عارضہ جذام کی ابتداء ہے اس کے بھائی بند اور اولاد نے اس کے ساتھ کھانا پینا چھوڑ دیا ہے اور اس سے کہتے ہیں کہ تجھ سے تیری زوجہ بھی بلا طلاق علیحدہ ہو سکتی ہے، ایسی حالت میں جو حکم شرع مطہرہ میں ایسے مریض کے واسطے ہو بیان فرمائیں، اللہ تعالیٰ اجر دے گا۔

✅
Jawab

في الواقع ضعیف الاعتقاد لوگ جنھیں خدائے تعالی پر سچا تو کل نہ ہو اور وہمی خیالات رکھتے ہوں انھیں جذامی کے ساتھ کھانے پینے سے بچنا چاہئے۔ نہ اس خیال سے کہ اس کے ساتھ کھانے کی تاثیر سے دوسرا شخص بیمار ہو جاتا ہے۔ یہ خیال محض غلط ہے تقدیر الہی میں جو کچھ لکھا ہے ضرور ہوگا اور جو نہیں لکھا ہے ہر گزنہ ہوگا اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ارشاد فرماتا ہے کہ یوں کہیں:

لَّنْ یُّصِیْبَنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَاۚ-هُوَ مَوْلٰىنَاۚ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ(۵۱) ترجمہ کنز الایمان: ہمیں نہ پہنچے گا مگر جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا وہ ہمارا مولیٰ ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے۔ (پارہ ۱۰، سورہ توبہ، آیت۵۱ )

خود نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ایک جذامی کو اپنے ساتھ کھلایا بلکہ یہ لحاظ کرے کہ اس کے ساتھ کھایا پیا اور معاذ اللہ شاید حسب تقدیر الہی کچھ واقع ہوا، تو شیطان دل میں ڈالے گا کہ اس فعل نے ایسا کیا ورنہ نہ ہوتا، اس شیطانی خیال سے بچنے کے لئے اس سے احتراز کرے اس لئے حدیث میں حکم ہے کہ : "جذامی سے بچو جیسا کہ شیر سے بچتے ہیں ۔ (کنز العمال حدیث ۲۸۳۳۱   ۵۴/۱۰ ) اگر وہ ایک نالے میں اترے تم دوسرے نالے میں اتر و ۔ (کنز العمال ، ۵۴/۱۰، حدیث:۲۸۳۳۱ )

اور ایک حدیث میں ہے کہ  : " جذامی سے نیزہ دو نیزہ کے فاصلہ سے بات کرو"۔ (کنز العمال، ۵۴/۱۰،  حدیث: ۲۸۳۲۹  )

والعياذ بالله رب العالمین، یہ اسی کے لئے ہے جسے واقعی جذام ہو نہ یہ کہ خون میں صرف قدرے جوش کی کچھ علامت سی پا کر اسے دور دور کرنے لگیں کہ یہ تو ناحق مسلمان کا دل دکھانا ہے۔ خصوصا بھائی بند اولاد کا ایسا کرنا کس قدر خدا ترسی وانسانیت سے بعید ہے۔ اللہ تعالی کی پناہ مانگیں کیا وہ ان کو مبتلا نہیں کر سکتا والعياذ بالله رب العالمین  اس طرح کے جوش کی علامت معاذ الله بعض اوقات بے مرض جذام بھی خون کی حدت وغیرہ سے پیدا ہو جاتی ہے اور باذن الہی مصفیات وغیر ہا کے استعمال سے جاتی رہتی ہے، اللہ تعالی اپنے بلاؤ سے پناہ عطا فرمائے آمین،

 اور لوگوں کا یہ کہنا کہ تیری زوجہ بلاطلاق علیحدہ ہو سکتی ہے اگر اس سے یہ مقصود کہ بے طلاق اس کے نکاح سے نکل سکتی ہے تو محض خطا ہے، ہمارے مذہب میں جب تک یہ طلاق نہ دےگا وہ ہر گز اس کے نکاح سے باہر نہ ہو گی۔ درمختار میں ہے:

(ولا يتخير أحدهما) أي الزوجين (بعيب الآخر) فاحشا كجنون وجذام وبرص ورتق وقرن — الخ،  الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (٢٤٥) ۔ والله تعالی اعلم

ترجمہ: میاں بیوی میں سے کوئی ایک دوسرے میں عیب پائے جانے کی وجہ سے خواہ عیب حد سے بھی زیادہ ہو، جدائی کا حق نہیں رکھتا، عیب سے مراد دیوانگی، کوڑھ، برص (پھلبہری)، رتق (مقام ستر کا جڑ جانا) قرن ( وہاں ہڈی نکل آنا) اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔(ت)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ رضویہ [FR]
جلد21
صفحہ111
مفتی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں
نمبر SF-560

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
بابباب المعاملات الحديثة
موضوعکتاب الحظر و الاباحت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅