چھلہ چاندی یا پیتل کا پہنناکیساہے؟ اور اس کے پہنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
تانبہ، پیتل، کانسہ، لوہا تو عورت کو بھی پہننا ممنوع ہے۔ اور اس سے نماز ان کی بھی مکروہ ہے۔ اور چاندی کا چھلا خاص لباس زنان ہے مردوں کو مکروہ۔ اور مکروہ چیز پہن کر نمازبھی مکروہ۔ مرد کو چاندی کی انگوٹھی ایک نگ کی ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی جائز ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔