گھیگھا والے جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحيم
جس جانور کا گلا پھول آیا اگر وہ اس قدر پھولا ہے کہ اس کی وجہ سے اس کی قیمت میں کمی آتی ہے تو یہ عیب ہے اور اس جانور کی قربانی نا جائز ہے اور قیمت کم نہ ہو تو قربانی جائز ہے مگر کراہت کے ساتھ۔ اور عیب اس کو کہتے ہیں جس کے سبب تاجروں کی نگاہ میں جانور کی قیمت کم ہو جائے۔ ہدایہ میں ہے:"وَكُلُّ مَا أَوْجَبَ نُقْصَانَ الثَّمَنِ فِي عَادَةِ التُّجَّارِ فَهُوَ عَيْبٌ." (كتاب البيوع، باب خيار العيب، ج 3، ص 23) رد المحتار میں ہے "وَاعْلَمْ أَنَّ الْكُلَّ لَا يَخْلُو عَنْ عَيْبٍ، وَالْمُسْتَحَبُّ أَنْ يَكُونَ سَلِيمًا عَن العُيُوبِ الظَّاهِرَةِ، فَمَا جُوِّزَ هَهُنَا جُوِّزَ مَعَ الْكَرَاهَةِ كَمَا فِي الْمُضْمَرَاتِ." (حاشية ابن عابدين = رد المحتار - الحلبي – ابن عابدين، كتاب الأضحية، ج6، ص 323)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔