مکرمی و محترمی جناب قبلہ مفتی مہاراشٹر ا جناب عبدالرشید صاحب دام اقبالہ بعد ادب و نیاز کے یہ واضح فرمائیں :
یہاں پر ایک کنواری لڑکی بنام زیتون بی بنت شیخ محبوب ساڑھے چار ماہ کی حاملہ ہے جس شخص کا اسے حمل ہے وہ بھی کنوارا ہے، وہ اس سے نکاح کرنے کو راضی بھی ہے۔ اس صورت میں یہاں کی جماعت کو کیا کرنا چاہیے؟ شرعی حکم صادر فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا مندرجہ بالا حالت میں نکاح ہو سکتا ہے؟ فقط
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورتِ مسئولہ میں زیتون بی کا نکاح شخص مذکور سے ہو سکتا ہے۔ ہدایہ میں ہے: فَإِنْ تَزَوَّجَ حُبْلَى مِنْ زِنًا جَازَ النِّكَاحُ (الهداية، ج 1، ص 292، کتاب النکاح، فصل في بيان المحرمات) لہذا وہاں کی جماعت کو چاہیے کہ دونوں سے تو بہ کرا کر نکاح کرادے۔ چوں کہ اسی شخص کا حمل بھی ہے لہذا حالتِ حمل میں اس کے لیے اس سے وطی بھی جائز ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔