کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جمعہ کے دن خطبہ کے وقت جو اذان دی جاتی ہے وہ کہاں ہونی چاہئے اور زمانہ رسول اللہ میں وہ اذان کہاں ہوتی تھی، اندر مسجد کے یا باہر؟ بینوا توجروا
السائل سید محمد عمر غفر لہ از شہر پیلی بھیت محلہ احمد زئی۔
اذان نبوی جمعہ کے دن خطبہ کے لئے خطیب کے منبر پر چڑھنے کے وقت مواجہہ خطیب میں اذان عثمانی کی طرح بیرون مسجد ہی ہونی چاہئے ۔ یہی سنت نبوی و صدیقی و فا روتی ہے صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ورضی اللہ تعالیٰ عنھما۔
(۱) عمدة الرعاية في حل شرح الوقایہ مولوی عبدالحی صاحب لکھنوی میں ہے: "قوله بين يديه ای مستقبلا لإمام في المسجد كان او خارجه والمسنون هو الثاني یعنی لفظ بين يديه کے معنی تو یہ ہیں کہ امام کے رو برو ہونا چاہئے مسجد میں یا بیرون مسجد ۔ مگر مسنون وہی دوسری صورت ہے۔ یعنی اذان کا خارج مسجد ہونا۔
(۲) اسی میں ہے: "و بسند آخر عنه كان يوذن بين يدى رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم اذا جلس على المنبر يوم الجمعة على باب المسجد و ابي بكر وعمر یعنی دوسری سند سے حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرور عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم و صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنهما کے مواجہ ، میں جب جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوتے، دروازہ مسجد پر اذان دی جاتی تھی ۔رواہ ابوداؤد
(۳) تعلیق المجد حاشیه موطا امام محمد (۴) میں ہے: و عند الطبراني (٥) كان يوذن بلال على باب المسجد على عهد رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم و ابي بكر وعمر - "
(۶) کشف الغمہ میں ہے: وكان الاذان الأول على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم وابي بكر و عمر رضى الله تعالى عنه ما اذا جلس الخطيب على المنبر على باب المسجد ۔ “ مسجد میں اذان کہنا حسب تصریح فقہائے کرام مطلقا ممنوع و مکروہ ہے۔
(۷) فتح القدیر میں ہے: الاقامة في المسجد ولابد واما الاذان فعلى المئذنة فان لم تكن ففى فناء المسجد وقالوا يوذن في المسجد ( فتح القدير، باب الاذان: ٢١٥/١)
(۸) اس میں ہے: "هو ذكر الله في المسجد اى في حدوده لكراهة الاذان في داخله "
( ۹ ) غنیۃ المصلی شرح منیۃ المصلی میں ہے: الاذان انما يكون في المسجد والاقامة في داخله - "
(۱۰) فتاوی تا تار خانیہ (11) مجمع البرکات ، (۱۲) عالمگیریہ ، (۱۳) قاضی خان، (۱۴) خلاصہ (۱۵)، خزانۃالمفتیین ، (۱٦) بحر الرائق میں ہے: ینبغى ان يوذن على المئذنة أو خارج المسجد ولا يوذن في المسجد ." اذان مئذ نہ پر ہو یا بیرون مسجد کہی جائے ۔ اور مسجد میں اذان نہ دی جائے ۔
(١۷) شرح مختصر وقایہ علامہ بر جندی میں ہے: وفيه اشعار بانه لا يوذن في المسجد.
(۱۸) طحطاوی حاشیہ مراقی الفلاح میں ہے: بكره ان يوذن في المسجد کمافی القهستانی
(۱۹) حاشية الطحطاوي على مراقی الفلاح ص ۱۰۷ (۲۰) النظم (۲۱) شرح طحاوی پھر (۲۲) شرح قدوری محمودز اہدی میں ہے: ولا يوذن الا في فناء المسجد أو على مئذنة -
ان تمام تصریحات جلیلہ میں عموم و اطلاق صاف بتا رہا ہے کہ مطلقا اذان چاہے جمعہ کی ہو یا پنجگانہ ، مسجد میں مطلقا مکروہ ہے۔ ومن ادعى التخصيص فعليه ان ياتي بالتنصيص هذا ما عندي والله اعلم بالصواب -
كتبه عبده العاصی ظفر الدين البهاري
عفی عنه بمحمد المصطفى النبي الامى صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔