بکری کا چھ ماہ کا بچہ جو خوب فربہ ہے اور دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہے اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
بکری کا شش ماہ بچہ اگر چہ خوب فربہ ہو اور دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہو اس کی قربانی جائز نہیں۔ جیسا کہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:”قربانی کے جانور کی عمر یہ ہونی چاہئے اونٹ پانچ سال کا، گائے دو سال کی، بکری ایک سال کی اس سے کم ہو تو جائز نہیں۔“ (بہار شریعت، جلد 15، صفحہ 139) اور امام احمد رضا محدث بریلوی تحریر فرماتے ہیں کہ: ”بکرا بکری ایک سال سے کم کا قربانی ہرگز جائز نہیں۔“ (فتاوی رضویہ، جلد ہشتم، صفحہ 443)
والله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔