جو حاجی ازروئے شرع مقیم اور صاحب نصاب ہو حالت حج میں اس پر عید الاضحی کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
عید الاضحی کی قربانی ہر مالک نصاب پر واجب ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:”وَمَلَكَ نِصَابًا تَجِبُ عَلَيْهِ الْأُضْحِيَّةُ، وَمِنْهَا الْإِقَامَةُ فَلَا تَجِبُ عَلَى الْمُسَافِرِ.“ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير، جلد پنجم، صفحہ 292، كتاب الأضحية، المطبعة الکبرٰی الامیریه بولاق مصر) اور اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں:"اب قربانی میں مشغول ہو وہ قربانی نہیں جو عید میں ہوتی ہے کہ وہ تو مسافر پر اصلا نہیں اور مقیم مالدار پر واجب ہے اگرچہ حج میں ہو۔" (فتاوی رضویہ، جلد چہارم، صفحہ 701) عبارت مذکورہ سے ثابت ہوا کہ جو حاجی از روئے شرع مقیم اور صاحب نصاب ہو حالت حج میں بھی اس پر عید الاضحی کی قربانی واجب ہے۔
والله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔