بقر عید کے دن نماز سے پہلے قربانی کر دی تو کیا حکم ہے؟
اگر دیہات میں نماز عید سے پہلے قربانی کی تو درست ہے چونکہ گاؤں میں دسویں ذی الحجہ کی طلوع فجر سے ہی قربانی کا وقت ہو جاتا ہے۔ اور اگر شہر میں نماز عید سے پہلے قربانی کی تو نہ ہوئی بلکہ یہ گوشت کا جانور ہوا کیوں کہ شہر میں قربانی کے لیے عید کی نماز کا ہونا شرط ہے۔ ایسا ہی فتاوی امجدیہ جلد سوم صفحہ 316 میں ہے۔ اور حضرت علامہ حصکفی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: "أَوَّلُ وَقْتِهَا بَعْدَ الصَّلَاةِ إنْ ذَبَحَ فِي مِصْرٍ وَبَعْدَ طُلُوعِ فَجْرِ يَوْمِ النَّحْرِ إنْ ذَبَحَ فِي غَيْرِهِ۔" (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 646، دار الکتب العلمیة، بیروت.)
والله تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔