🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الصلاۃ

تلاوت قرآن میں فساد معنی نماز کے لیے مفسد ہے اگر چہ تین آیت کے بعد ہو

🔖 SF-355 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 134 09 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی اخلاص کیش سید علیم الدین · از شمشیر پور، پیپل گاؤں راجہ ضلع بلڈانہ ، مہاراشٹرا
❓
سؤال

مکرمی مفتی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزشتہ جمعہ کو امام صاحب نے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ بقر کی آیات "یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ" سے "الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌ" تلاوت فرمائیں اس کے بعد "قَالُوْۤا اِنَّ عَلَيْهِم عَذَابٌ عَظِیْم" پڑھ کر فورا رکوع کر دیا۔ اور کسی مقتدی کو لقمہ دے کر آیت درست کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ نماز کے بعد اختلاف پیدا ہوا۔ کچھ مقتدی کہتے ہیں کہ غلط پڑھنے کی وجہ سے معنی بالکل بدل گئے ہیں اس لیے نماز فاسد ہوگئی ، اعادہ کرنا چاہیے۔ کچھ مقتدی کہتے ہیں کہ تین آیات صحیح پڑھی گئیں اس کے بعد غلط پڑھا گیا اس لیے نماز ہو گئی اعادہ کی ضرورت نہیں ۔ امام صاحب نے نماز دہرائی نہیں ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں نماز ہوئی یا نہیں؟ نماز فاسد ہو جانے کی صورت میں اب اس کی ادائیگی کی شکل کیا ہو گی ؟ مفصل جواب مرحمت فرما کر مشکور فرمائیں۔ جوابی خط مرسل ہے۔ بینوا توجروا۔ والسلام

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهــــــاب

تلاوتِ قرآن پاک میں ایسی غلطی واقع ہونا جس سے فسادِ معنی لازم آئے اگر چہ ہزار آیات کے بعد ہوں نماز کو فاسد کر دے گا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں فسادِ معنی کے سبب نماز فاسد ہو گئی ۔ دوبارہ پڑھنا فرض ہے اگر نہیں پڑھی گئی تو چار رکعت ظہر کی قضا پڑھنا فرض ہے۔ فقط ۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۷     صفر المظفر   ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ94
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-355

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعکتاب الصلاۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅