کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل میں :
میں سودی پیسہ لے کر تجارت نہیں کرتا جو میرے پاس ہے اسی پیسے کولوٹ پھیر کرتا رہتا ہوں اور جو کام کرتا ہوں اس میں ریز گاری کی ضرورت پڑتی ہے اور ریزگاری لینے میں ایک روپئے میں پانچ پیسے کم ملتے ہیں، تو ایسا کرنے میں کوئی حرج واقع تو نہیں کیوں کہ سود لینا برا ہے اس لیے اپنی صفائی چاہتا ہوں مطلع فرمائیے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
نوٹ دے کر کم و بیش ریزگاری لے سکتے ہیں، یہ سود نہیں۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔