کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
نماز میں اگر سجدہ سہو کے بعد بجائے تشہد الحمد شریف پڑھنے لگے اور نصف الحمد یا دو آیات پڑھنے کے بعد خیال آیا کہ مجھے التحیات پڑھنی تھی تو کیا تشہد پڑھ کر پھر سجدہ سہو کرنا پڑے گا ؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
پہلے والا سجدہ سہو کافی ہے جدید سجدہ سہو کی ضرورت نہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔