گیارہ ماہ کا بکرا جو دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہے بہت فربہ ہے اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
ایسے بکرے کی قربانی جائز نہیں بکرا کی قربانی کے لیے ضروری ہے کہ بکرا ایک سال یا اس سے زائد عمر کا ہو۔ در مختار میں ہے:"هُوَ ابْنُ خَمْسٍ مِنْ الْإِبِلِ، وَحَوْلَيْنِ مِنْ الْبَقَرِ وَالْجَامُوسِ، وَحَوْلٌ مِنْ الشَّاةِ." اه (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 646، كتاب الاضحية، دار الکتب العلمیة، بیروت.)
والله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔