کیا ارشاد ہے علمائے دین کا اس مسئلہ میں کہ ہمارے علاقہ میں ایک کمیٹی بنتی ہے، اور وه اعلان کرتی ہے، کہ ہم فلاں تاریخ کو فٹ بال کا میچ رکھیں گے، جو ٹیم اس میچ
میں شامل ہونی چاہے وه دور و پیہ داخلہ دے بہت سی ٹیمیں داخلہ دیتی ہیں، جو ٹیم مقابلہ میں اول ، دوم،سوم آتی ہے، اس کو انعام دیا جاتا ہے، کیا یہ انعام حاصل کرنا جائز ہے، بینوا توجروا۔
سب ٹیموں سے پیسے جمع کر کے ان کو کھلایا جائے اور ان جمع کرده پیسوں میں سے کامیاب شده ٹیم کو انعام دیا جائے ، تو یہ جوا ہے، حرام ہے۔ لیکن اگر کوئی آدمی اپنے پاس سے یا ایک ہی ٹیم اپنی طرف سے کامیاب شده ٹیم کو انعام دے تو یہ شرعاً جائز ہے، جب کہ کوئی اور مانع شرعی نہ ہو، والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔