🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ

ضاد کو قصد داظاء پڑھنا کفر اور بلا قصد ہو تو نا جائز ہے

🔖 SF-478 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 104 21 Aug 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

بخدمت عالی جناب حضور مفتی صاحب قبلہ جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

گزارش ہے کہ ہماری مسجد غوثیہ جماعت رضائے مصطفیٰ اسی نگر ناگپور ۲ کے موجودہ پیش امام سورہ فاتحہ میں ”ولا الضالين“ کو اس طرح ادا کرتے ہیں کہ سامعین کو ”ولا الظالین“ سنائی دیتا ہے۔ یا ضاع ، ضرور، ارض اردو میں بولتے ہیں ایسی آواز ضاد کی نکلتی ہے جو ظاء پر کی معلوم ہوتی ہے۔ شرح فقہ اکبر میں لکھا ہے کہ ”من قرأ الظاء مقام الضاد لا يجوز امامته ولو تعمد كفر الخ“ نیز صد الا فاضل سید مولانا نعیم الدین مراد آبادی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کی تفسیر خزائن العرفان میں درج ہے مسئلہ ضاد اور ظاء میں مباینت ذاتی ہے، بعض صفات کا اشتراک انہیں متحد نہیں کر سکتا ۔ لہذا "غیر المغضوب" بظاء پڑھنا اگر قصدا ہو تو تحریف قرآن وکفر ہے، ورنہ نا جائز ۔ مسئلہ جو شخص ضاد کی جگہ ظاء پڑھے اس کی امامت جائز نہیں ۔ ( محیط برہانی ) اس بات پر ہماری جماعت کے بعض اشخاص ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ۔ امام احمد رضا خان صاحب قبلہ علیہ الرحمۃ یا کسی اہل سنت و جماعت کے عالم و فاضل مفتی اعظم کے قول کا حوالہ دے کر جواب بالصواب ارسال فرمائیں۔ بینوا وتوجروا فقط والسلام

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

ضاد اور ظاء میں مباینت ذاتی ہے جیسا کہ حضرت صدر الافاضل سید مولانا نعیم الدین مراد آبادی صاحب قبلہ علیہ الرحمۃ نے خزائن العرفان میں فرمایا ہے (کنزالایمان مع خزائن العرفان، سورۃ الفاتحه : 7، ص 3 ) ۔ لہذا ضاد کو قصداً ظاء پڑھنے سے بعض جگہ پر نماز فاسد ہو جائے گی جیسے کسی نے ”مغضوب“ کو ”مغظوب“ پڑھا نماز فاسد ہوگئی ۔ سیدنا اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فتاوی رضویہ میں فرماتے ہیں: " ض، ظ، ذ، ز معجمات سب حروف متباینہ متغائرہ ہیں ان میں کسی دوسرے سے تلاوت قرآن میں قصداً بدلنا اس کی جگہ اسے پڑھنا نماز میں ہو یا بیرون نماز حرام قطعی و گناه کبیره وافتر اعلی اللہ اور تحریف کتاب کریم ہے ۔"  ایک سطر بعد فرماتے ہیں: امام اجل ابوبکر محمد بن الفضل فضلی و امام برہان الدین صاحب زخیره و علامہ علی قاری مکی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین تصریح فرماتے ہیں: قصداً ضاد کی جگہ ظاء پڑھے کافر ہے۔ " سئل الامام الفضلى عمن يقرأ بظاء المعجمة مكان الضاد المعجمة ردا على العكس فقال لا تجوز امامته ولو تعمد یکفر"  یعنی امام فضلی سے سوال کیا گیا کہ جو شخص ضاد کی جگہ ظاء یا ظاء کی جگہ ضاد پڑھے تو کیا حکم ہے؟ جواب دیا اس کی امامت جائز نہیں اور قصداً پڑھے تو کفر ہے۔ ہاں ضاد وظاء قدرے مشبہ الصوت ہیں جس کا امتیاز عام لوگوں کے لیے دشوار ہے۔ عموماً جو ہندوستانی ظاء ادا کرتے ہیں وہ ذمفخم ہے "( الفتاوى الرضويه مخرجه ج:2، ص: 261 تا264)۔ جیسا کہ فتاوی رضویہ میں مذکور ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ75
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-478

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅