کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نے جانو ذبح کیا اور بوقت ذبح سر علیحده کر دیا، ایسے مذبوح جانور کو کھانا جائز ہے یا نہیں۔
جانور کو ذبح کرتے وقت اگر جانور کا سرکٹ کر دھڑ سے علیحده ہو جائے تو یہ فعل اگر چہ مکروه ہے لیکن اس جانور کا کھانا شرعاً جائز ہے،
ہدایہ میں ہے: وَمَنْ بَلَغَ بِالسِّكِّينِ النُّخَاعَ أَوْ قَطَعَ الرَّأْسَ كُرِهَ لَهُ ذَلِكَ وَتُؤْكَلُ ذَبِيحَتُهُ— (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (٤ / ٣٥٠)
بہار شریعت میں ہے: اس طرح ذبح کرنا کہ چھری حرام مغز تک پہنچ جائے یا سرکٹ کر جدا ہو جائے مکروه ہے، مگر وه ذبیحہ کھایا جائے گا ، یعنی کراہت اس فعل میں ہے، نہ کہ ذبیحہ میں عام لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ ذبح کرنے میں اگر سر جدا ہو جائے تو اس کا سر کھانا مکروه ہے، یہ کتب فقہ میں نظر سے نہیں گزرا بلکہ فقہاء کا یہ ارشاد ہے کہ ذبیحہ کھایا جائے گا۔ اس سےثابت کہ سر بھی کھایا جائے گا۔ والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔