🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

آٹھ رکعت سے زیادہ نفل نماز ایک سلام سے مکروہ تنزیہی ہے

🔖 SF-485 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 109 22 Aug 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد نعیم الدین اشرفی · از بالا گھاٹ · تاریخ    ۱۱؍ ستمبر دو شنبہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

ہمارے یہاں "تاجدار" ہفتہ وار آ رہا ہے۔ شمارہ نمبر ۱۸  یکم؍ ستمبر کا آیا جس میں رجب کی فضیلت تھی ۔ اس میں یہ لکھا ہے کہ اس رات میں بارہ رکعت ایک سلام سے ادا کرے اور سلام پھیرنے کے بعد ”سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر“  ۱۰۰؍ بار اور”استغفر الله“ ۱۰۰  ؍بار پڑھے اور دعا  مانگے۔

کچھ لوگ اس پر اعتراض کر رہے ہیں کہ بارہ رکعت تو کسی کتاب میں نہیں ہے۔ ہاں آٹھ رکعت کے بارے میں لکھا ہے۔ اور بعض کا کہنا ہے کہ اگر ہو گی بھی تو ایک سلام سے نہیں یا اگر پڑھا بھی جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اور اس طرح پڑھیں کہ بارہ رکعت کی نیت کرے اور لگا تار بارہ رکعت یکے بعد دیگرے ادا کرے اور آخری رکعت میں قعدہ کرے اور سلام پھیر دے بعد میں دعا مانگے ۔ اور بعض کا کہنا ہے کہ ہر دور کعت کے بعد قعدے میں بیٹھے تشہد پڑھے اور پھر کھڑا ہوتا جائے اس طرح بارہ پوری کرے بعد میں سلام پھیر دے۔

اس طرح لوگوں میں بحث ہو رہی ہے، آخر اس کی صحیح روایت کیا ہے تا کہ لوگوں کو سمجھایا جا سکے۔ امید ہے کہ ضرور بالضرور جواب دے کر ہمیں ممنون فرمائیں گے۔ جواب کا منتظر رہوں گا ۔ فقط

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب

نفل نماز رات میں آٹھ رکعت ایک سلام سے امام اعظم کے نزدیک بلا کراہت جائز ہے۔ البتہ آٹھ رکعت سے زائد ایک  سلام کے ساتھ اس میں فقہا کا اختلاف ہے۔ رد المحتار میں ہے: ”نَعَمْ وَقَعَ الِاخْتِلَافُ بَيْنَ الْمَشَايِخِ الْمُتَأَخِّرِينَ فِي الزِّيَادَةِ عَلَى الثَّمَانِيَةِ لَيْلًا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا يُكْرَهُ وَإِلَيْهِ ذَهَبَ شَمْسُ الْأَئِمَّةِ السَّرَخْسِيُّ وَصَحَّحَهُ فِي الْخُلَاصَةِ، وَصَحَّحَ فِي الْبَدَائِعِ الْكَرَاهَةَ. قَالَ: وَعَلَيْهِ عَامَّةُ الْمَشَايِخِ“ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار– الحلبي – ابن عابدين[ت ١٢٥٢ هـ]،  ج 2، ص: 16، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطبعة مصطفى البابي الحلبي)  ہاں رات میں آٹھ رکعت پر زیادہ کرنے میں مشائخ متاخرین کے درمیان اختلاف ہے تو بعضوں نے فرمایا کہ مکروہ نہیں ہے اور اسی کی طرف شمس الائمہ سرخسی علیہ الرحمہ گئے ہیں ۔ اور خلاصہ میں اس کو صحیح بتایا ہے۔ اور بدائع میں کراہت کو صحیح بتایا گیا ہے، بدائع میں صاحب بدائع نے کہا کہ اسی پر عام مشائخ ہیں۔ بلکہ صلوۃ حاجت کے بارے میں بعض فقہا نے بارہ رکعت ایک سلام سے پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ در مختار میں ہے: ”وَأَرْبَعُ صَلَاةِ الْحَاجَةِ، قِيلَ وَرَكْعَتَانِ. وَفِي الْحَاوِي أَنَّهَا اثْنَا عَشَرَ بِسَلَامٍ وَاحِدٍ“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨ هـ)، ص: 93، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، دار الكتب العلمية - بيروت)  یعنی صلوۃ حاجت چار رکعت ہے اور بعضوں نے دو کہا ہے۔ لیکن فتاوی حاوی میں ہے کہ وہ بارہ رکعت ایک سلام سے ہے۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ فقہائے کرام میں جو لوگ آٹھ رکعت سے زیادہ مکروہ  بتاتے ہیں وہ دلیل یہ لاتے ہیں کہ آٹھ رکعت سے زیادہ کی کوئی روایت نہیں آئی اور جو لوگ آٹھ رکعت سے زائد کے قائل ہیں وہ جواز کی دلیل یہ لاتے ہیں کہ ایک تحریمہ سے بارہ رکعت نفل میں زیادہ مشقت ہے اور عبادت میں جتنی زیادہ مشقت ہو وہ عبادت افضل ہے۔ بہر حال آٹھ رکعت سے زیادہ نفل نماز رات میں مفتی بہ قول پر مکروہ تنزیہی ہے جو بالکل جواز کے حکم میں ہے۔ ھذا ظهر لي الآن

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  ۶    ؍شعبان المعظم  ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ118
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-485

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب النوافل والسنن
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅