🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

جسے ہر وقت پیشاب کا قطرہ آتا ہو وہ نماز کیسے پڑھے؟

🔖 SF-0011 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 140 16 Mar 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔

 ایک شخص کو مرض کی وجہ سے ہر وقت پیشاب کا قطرہ آتا ہے، وہ کس طرح نماز پڑھے گا۔

✅
جواب

اگر یہ مرض حد عذر کو پہنچ گیا ہو، یعنی ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ طہارت کے ساتھ فرض نماز ادا نہ کر سکا، تو وہ معذور ہے، وقت میں ایک بار وضو کر لے اور جتنی چاہے اس وضو سے نماز پڑھتا رہے، اس قطرہ کے آنے سے اس کا وضو نہ جائے گا، بلکہ اس کا وضو خُروجِ وقت سے ٹوٹے گا، پھر جب تک اندر وقت کے ایک بار بھی قطرہ آتا رہے گا، وہ معذور ہی ہے اور اس کے لئے معذور کے احکام، اور اگر پورا وقت گزر گیا اور قطرہ نہ آیا، تو اب معذور نہ رہا۔ پھر اگر پاک کپڑے سے نماز ادا کرسکتا ہے، تو پاک سے ادا کرے۔ اور بغیر قدر مانع کے ادا نہیں کرسکتا ہے، تو اسی حالت میں پڑھے جہاں تک تقلیل نجاست ممکن ہو عمل میں لائے، اور جو ناممکن ہو معاف ہے لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ اور اگر یہ شخص روئی وغیرہ رکھ کر بقدر ادائے فرض روک سکتا ہے، تو ایسا کرنا واجب ہے، بلکہ اگر رکوع سجود کرنے سے قطرہ آتے ہیں اور کھڑا یا بیٹھا رہے تو نہیں آتے، تو بجائے رکوع و سجود اشارہ کرے، درمختار میں ہے: يجب رد عذره أو تقليله بقدر قدرته ولو بصلاته موميا، وبرده لا يبقى ذا عذر ( الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (٤٦)  واللہ تعالیٰ اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد1
صفحہ29
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-0011

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الطهارة
بابباب الأنجاس وتطهيرها
فصلفصل في تطهير النجاسات
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅