کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ میں کہ۔۔۔۔
قربانی کی کھال کی قیمت مسجد کے فرش وغیرہ میں صرف کر سکتے ہیں یا نہیں اور اپنی مسجد میں ضرورت ہوتے ہوئے کسی دوسری مسجد یا مدرسہ میں کھال کی قیمت یا چندہ دینا کیسا ہے ؟ پہلے حق کس کا ہے؟
قربانی کی کھال مسجد میں بھی دے سکتے ہیں۔
حدیث میں ہے: فَكُلُوا، وَاتَّجِرُوا وَادَّخِرُوا(مسند أحمد - ط الرسالة – أحمد بن حنبل (٢٦ / ١٤٩)
البتہ اگر وہ کھال اس لئے بیچی کہ قیمت اپنے تصرف میں لائے تواب اس قیمت کو مسجد میں صرف نہیں کر سکتا بلکہ اس کا تصدق مساکین پر واجب ہے، اپنی مسجد کا حق زیادہ مناسب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔