زید سوال کرتا ہے کہ خدا نے مرد کو عورتوں کا حکم دیا دو دو تین تین چار چار کا، عورت کو کیوں حکم نہیں ملا کہ تم دو دو تین تین چار چار مرد کرو یہ سوال کرنے والے کو شرع کیا حکم کرتی ہے۔
الله عز وجل فرماتا ہے: اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِؕ بیشک اللہ عزوجل بے حیائی کا حکم نہیں فرماتا۔ ایک عورت پر دو مردوں کا اجتماع صریح بے حیائی ہے جسے انسان تو انسان جانوروں میں بھی جو سب سے خبیث تر ہو یعنی خنزیر وہی روا رکھتا ہے۔ حرمت زنا کی حکمت نسب کا محفوظ رکھنا ہے ورنہ پتا نہ چلے کہ بچہ کس کا ہے اگر عورت سے دو مردوں کا نکاح جائز ہو تو وہی قباحت کہ زنا میں تھی یہاں بھی عائد ہو۔ معلوم نہ ہو سکے کہ بچہ دونوں میں سے کس کا ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔
ایسا سوال صریح گمراہی ہے زید اگر نرا جاہل بے ادب نہیں تو بد دین ہے بد دین نہیں تو نرا جاہل بے ادب ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔