کیا عورتیں بھی تنہا اپنے عزیزوں کی قبروں پر یا اولیاء اللہ کے مزار اقدس پر جا سکتی ہیں؟
عورتوں کو اپنے عزیزوں کی قبروں پر پر جانا ممنوع ہے اور تنہا جانا بدرجہ اولیٰ ممنوع کہ اس صورت میں فتنہ کا اندیشہ ہے اور اولیاء اللہ کے مزارات مقدسہ پر برکت کے لئے حاضر ہونے میں بوڑھی عورتوں کے لئے حرج نہیں اور تو جوانوں کے لئے نا جائز ہے مگر بوڑھی عورتوں کو صرف اسی صورت میں اجازت ہے جبکہ زیارت ایسے طریقہ پر ہو کہ اس میں کوئی فتنہ نہ ہو ر آج کل فتنہ عام ہے خصوصاً تنہا جانے میں۔ اسی لئے حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کہ اسلم یہ ہے کہ عورتیں مطلقاً (یعنی جوان ہوں یا بوڑھی سب) منع کی جائیں۔ (بہار شریعت جلد چہارم ، ص 549) وهو تعالى اعلم
كتبه: جلال الدین احمد الامجدى
۴ ذی القعده ۱۳۹۵ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔