🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الجنائز

دوبارہ نماز جنازہ کا حکم

🔖 SF-340 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 101 08 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی خواجہ نصیرالدین · از مفتر گرام پنچایت بارے پلی ضلع محبوب نگر ضلع حیدر آباد
❓
سوال

مکرمی و محترمی دام اقبالہ السلام علیکم ، خیریت نیک طرفین۔

بعدہ عرض ہے کہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

زید کا انتقال ہو چکا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرحوم کے وطن میں ادا کی گئی ہے۔ تجہیز و تکفین کے لیے میت کو کسی دوسرے مقام پر لے جا کر تجہیز و تکفین کی گئی ہے۔ تدفین سے قبل دوبارہ نماز جنازہ پڑھائی گئی ہے۔ مرحوم ایک اچھے شیخ یعنی مرشد تھے۔ کیا نماز  جنازہ ایک سے زائد مرتبہ جائز ہے؟ نماز جنازہ میں پہلی مرتبہ پڑھے ہوئے لوگ بھی شریک تھے اور دیگر بھی ۔ احکام شرع سے مطلع فرمائیں تو مناسب ہے۔ فقط

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــــــــاب

اگر غیر ولی نے نماز جنازہ پڑھی تو ولی کو دوبارہ پڑھنے کا اختیار ہے۔ اور اگر ولی نے پڑھ لی تو کسی کے لیے جائز نہیں کہ دوبارہ نماز پڑھے۔ ہدایہ میں ہے: "فَإِنْ صَلَّى غَيْرُ الْوَلِيِّ أَوْ السُّلْطَانِ أَعَادَ الْوَلِيُّ، يَعْنِي إنْ شَاءَ لِمَا ذَكَرْنَا أَنَّ الْحَقَّ لِلْأَوْلِيَاءِ، وَإِنْ صَلَّى الْوَلِيُّ لَمْ يَجُزْلِأَحَدٍ أَنْ يُصَلِّيَ بَعْدَهُ"  (الهداية، ج 1، ص 160، كتاب الصلاة، کتاب الجنائز، فصل في الصلاة على الميت)۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۸  شعبان المعظم ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ132
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-340

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعکتاب الجنائز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅