کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں :
مردہ دفن کرتے وقت قبرستان میں اذان دینا کیسا ہے؟ مطلع فرمائیں کرم ہوگا۔
الجواب بعون الملك الوهــــــــــــاب
مستحب ہے کیوں کہ یہ تلقین میت ہے اور تلقین میت کا ثبوت حدیثوں میں ہے۔ فتاوی شامی میں ہے " قِيلَ وَعِنْدَ إنْزَالِ الْمَيِّتِ الْقَبْرَ " (رد المحتار ج 1، ص: 358 ، کتاب الصلاة، باب الاذان) اور میت کو قبر میں اتارتے وقت اذان کہنا مستحب ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔