🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
قربانی

بھنگ پینے والے کی قربانی حلال ہے یا حرام؟

🔖 SF-426 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 108 15 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

ایک شخص جو کہ کسی بزرگ کے مزار پر رہتا ہے اور بھنگ بھی پیتا ہے، نیز اس کا معمول یہ ہے کہ وہ لوگوں سے چندہ اکٹھا کر کے بکرا بھی لاتا ہے اور بکرے پر پانی چھڑکتا ہے۔ وہ بکرا پانی چھڑکتے وقت کانپ جائے، تو وہ یہ کہتا ہے کہ میرے پیر نے اس کو قبول کر لیا ہے؛ اور بکرا پانی چھڑکتے وقت نہ کانپے، تو وہ یہ کہتا ہے کہ بزرگ صاحب نے منظور نہیں کیا۔ وہ اس طرح سے بکرا ذبح کر کے لوگوں کو کھلاتا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ نماز کا بھی تارک ہے، لوگ اس طرح سے گمراہ ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ فرمائیے، ایسے بکرے کا گوشت کھانے کے متعلق یا ایسے آدمی کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔

✅
जवाब

قرآن پاک میں ہے:فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ

نیز اس میں ہے:  وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ جس کا مطلب یہ ہے کہ جس حلال جانور پر ذبح کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام ذکر کیا جائے، اس کو تم کھاؤ، اور جس جانور پر ذبح کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا جائے، اس کو نہ کھاؤ۔ صورتِ مسئولہ میں جب کہ بکرے کو صرف اللہ ہی کا نام لے کر ذبح کیا گیا ہے، تو اس بکرے کا گوشت حلال و طیب ہے، کھانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔ لیکن بکرے پر پانی چھڑکنا اور اس کے کانپنے کو قبولیت کی علامت قرار دینا اور نہ کانپنے کو عدمِ قبولیت کی علامت قرار دینا بے کار و بیہودہ ہے، بری حرکتیں اور بری رسمیں ہیں، جو نہ کرنی چاہئیں۔ لیکن ان بری رسموں کی وجہ سے بکرے کی حلت و حرمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

وہ آدمی بھنگ پینے اور اس کا عادی ہونے کی وجہ سے اور بے نمازی ہونے کی وجہ سے بہت گنہگار ہے، فاسق و فاجر ہے۔ اس پر لازم ہے کہ توبہ کرے اور عہد کرے کہ آئندہ کبھی بھنگ نہ پیئے گا اور نہ کبھی پنجگانہ نماز ترک کرے گا، اور فوت شدہ نمازوں کی قضا کرے گا جو اس کے ذمہ ضروری ہیں۔ بزرگانِ دین کے مزاروں پر ایسے لوگوں کو رکھنا چاہیے جو کہ بزرگانِ دین کے طریقہ پر چلیں، ان کو نہیں رکھنا چاہیے جو کہ بزرگانِ دین کے طریقہ کے خلاف چلیں (جیسے) بھنگی، چرسی، بے نمازی ہوں۔ واللہ تعالیٰ و رسولہ الأعلم۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
جلد1
صفحہ136
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-426

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الذبائح
بابباب الأضحية
موضوعقربانی
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅