مسئله : بخدمت جناب حضرت مولانا مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلے میں :
اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میری بیوی چاند سے بھی زیادہ اچھی نہ ہو تو اس کو طلاق ہے، تین مرتبہ کہہ دے اس سے طلاق ہوگی یا نہیں؟ اگر ہوئی تو کس طرح ، اگر نہیں ہوئی تو کس طرح ؟ اس مسئلہ کو برائے کرم بہت ہی وضاحت سے لکھ دینا تا کہ اچھی طرح سمجھ میں آجائے اشد ضروری ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــــــاب
اس جملہ سے انسان کی فوقیت مقصود ہو یا تعلیق دونوں صورتوں میں طلاق واقع نہ ہوگی۔ پہلی صورت میں اظہر ہے کہ نوع انسان چاند سے اچھا ہے اور اگر تعلیق مقصود ہے جب بھی طلاق واقع نہ ہو گی کیوں کہ شرط عادتاً محال ہے۔ لہذا شخص مذکور کا کلام لغو ہو جائے گا اور طلاق واقع نہ ہوگی۔ درمختار میں ہے: "وَالْمُسْتَحِيلُ كَإِنْ دَخَلَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ لَغْوٌ" رد المحتار میں ہے: " قَوْلُهُ لَغْوٌ فَلَا يَقَعُ أَصْلًا" (رد المحتار،ج:3، ص:342، کتاب الطلاق، باب التعليق)۔ فقط
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔