اگر کوئی امام چار انگل سے کم داڑھی رکھتا ہے، چار انگل داڑھی نہیں ہونے دیتا ، صرف دو تین انگل داڑھی رکھتا ہے، کیا امام کے پیچھے نماز جائز ہے، یا کہ نہیں ، مسئلہ سے مطلع فرمائیں۔
شریعت میں کم از کم ایک مشت لمبی داڑھی رکھنا ضروری ہے، اس سے کم رکھنا خلاف شرع ہے، جو امام داڑھی منڈائے یا کتر وائے کہ ایک مشت سے کم ہو اور اس کی عادت رکھے وه فاسق معلن ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروه تحریمی ہے، جس کا لوٹانا یعنی دوباره پڑھنا ضروری ہے، والله تعالی اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔