🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الصلاۃ

دیہات میں جمعہ کا حکم

🔖 SF-357 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 162 10 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

عادل پور موضع ہے جہاں پر مسجد پختہ ہے۔ موضع کا مزرع "انصاف پور"  ہے جہاں پر مسجد خام ہے۔ انصاف پور میں ایک سنی عالم دین پیر کامل ہیں ۔ سید صاحب کے حکم سے جمعہ قائم ہوا۔ عادل پور اور انصاف پور دونوں بستیوں کے لوگ نماز جمعہ ادا کرنے لگے یہ دونوں بستیاں بالکل ہی ملی جلی قریب سے قریب ترین ہیں ۔ انصاف پور کی جامع مسجد پختہ کرنے کے لیے گرائی گئی تو متفقہ طور سے دونوں بستیوں کے لوگوں نے عادل پور والی پختہ مسجد میں نماز جمعہ قائم کیا۔ انصاف پور کی جامع مسجد اب تک غیر تکمیل ہے۔ انصاف پور کے چند لوگوں نے جن میں کوئی امام بھی جامع حقوق امامت نہیں ہے۔ دنیاوی حرص و ہوا میں بزعم خود بلا حکم عالم دین انصاف پور میں بھی نماز جمعہ قائم کر لیا۔ ادھر عادل پور کی پوری سنی عوام اور انصاف پور کی آدھی سنی عوام عادل پور میں ہی بدستور نماز جمعہ ادا کرتی ہے۔ اور چند حضرات انصاف پور والی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے لگے۔

  (۱)  کیا انصاف پور والوں کا یہ عمل جائز ہے کہ جماعت میں تفریق پیدا کریں؟

(۲) کیا جماعت کو بلا وجہ شرعی مشتر کہ کر کے الگ نماز جمعہ قائم کرنا درست ہے؟

(۳) تفریق جماعت بلا وجہ شرعی کو تفریق دینی کہنا جائز ہے یا نہیں؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب

جمعہ کے لیے مصر یا فنائے مصر شرط ہے، دیہاتوں میں جمعہ فرض نہیں بلکہ دیہات والوں پر ظہر ہے۔ لقولہ علیہ السلام : لَا جُمُعَةَ، وَلَا تَشْرِيقَ، وَلَا صَلَاةَ فِطْرٍ وَلَا أَضْحَى، إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ، أَوْ مَدِينَةٍ عَظِيمَةٍ (مصنف ابن أبي شيبة ، ج:1، ص: 439،  کتاب الصلاة، کتاب الجمعة، باب من قال: لا جمعة، ولا تشريق إلا في مصر جامع، الحديث :5059، دار التاج ) مصر ہر وہ جگہ ہے جہاں ایسا حاکم با وقار رہتا ہو جو ظالم سے مظلوم کا بدلہ لے سکے۔ اور یہ تعریف ہمارے ملک میں صرف ضلع یا تحصیل پر صادق آتی ہے۔ فنائے مصر ہر وہ جگہ ہے جو شہر کی مصلحتوں کے لیے رکھی گئی ہو جیسے عید گاہ ، گھوڑ دوڑ کا میدان وغیرہ۔

 وہ دیہات جہاں جمعہ قائم ہوا سے منع نہ کیا جائے کہ وہ نام الہی لیتے ہیں، ہاں جمعہ کے بعد ظہر کا فرض ضرور پڑھ لینا چاہیے۔ لیکن جہاں قائم نہ ہو وہاں قائم نہیں کر سکتے ۔ کہ دیہات میں جمعہ فرض نہیں۔ لہذا جہاں پہلے قائم ہو چکا تھا وہیں باقی رکھیں نئی جگہ قائم نہیں کر سکتے۔

(1) انصاف پور میں پہلے جمعہ قائم ہوا  لہذا یہاں جمعہ پڑھنے والے پر تفریق جماعت کا الزام عائد نہیں ہو سکتا۔

(۲) درست نہیں۔

(۳) تفریق جماعت بلا وجہ شرعی کو تفریق دینی کہا جائے گا۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۷  رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ120
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-357

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعکتاب الصلاۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅