کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلے میں :
مرتد کے یہاں کوئی عیال دار مسلمان کا روبار میں زیادہ مشغول ہونے کی وجہ سے عصر و مغرب جیسی اعلی خطر کی نمازیں دوکان ہی میں پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ قریب کی مسجد میں نماز با جماعت ہوتی ہے۔
دوکانداری اور ملازمت کوئی عذر شرعی نہیں جس کے سبب جماعت کا وجوب ساقط ہو جائے ۔ اس پر جماعت واجب ہے۔ والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔