کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع ذیل کے مسئلہ کے بارے میں :
محمد شفیع اور محمد یونس چاچا بھتیجا ہیں اور محمد شفیع اور محمد یونس کی بیویاں دونوں حقیقی بہنیں ہیں یعنی ایک ماں باپ کی بیٹیاں ہیں محمد شفیع نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دیا ہے محمد یونس کا بیان کہ میری سگی چچی جو کہ سگی سالی بھی ہے کو میں نے اپنی زوجہ بنالیا ہے اور رکھا ہوں اور محمد شفیع کی بیوی کہتی ہے کہ مجھے محمد یونس نے رکھا ہے اور میں اس کی رہوں گی ۔ ابھی محمد یونس کی بیوی محمد یونس ہی کے نکاح میں ہے۔ امید ہے کہ حضور مفتی اعظم جلد ہی ارشاد فرمائیں گے اور ہم لوگوں کو سیدھی راہ دکھائیں گے۔
یونس کا اپنی بیوی کی موجودگی میں سالی سے نکاح کرنا جائز نہیں ، وہ نکاح نکاحِ باطل و فاسد ہوا۔ لقوله تعالى: "وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ (النساء : 23) دونوں پر ضروری ہے کہ دونوں فوراً جدا ہو جائیں اور توبہ کریں ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۵ رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔