کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جھینگا جیسے لوگ مچھلی کی قسموں میں سے ایک قسم کی مچھلی سمجھتے ہیں کیا اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں
جھنگا کے متعلق علمائے کرام کا اختلاف ہے بعض نے حرام فرمایا اور بعض نے حلال جن کے نزدیک جھینگا مچھلی نہیں بلکہ ایک کیڑا ہے وہ اس کا کھانا حرام فرماتے ہیں اور جن کے نزدیک مچھلی ہے وہ حلال فرماتے ہیں سرکار اعلی حضرت حضرت سیدنا امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کی تحقیق کے مطابق جھینگا مچھلی ہے لہذا اس کا کھانا جائز ہے ہاں اختلاف فقہاء کی بنا پر بچنا بہتر ہے آپ فرماتے ہیں مگر فقیر نے کتب لغت طب و کتب علم حیوان میں بالاتفاق اس کی تصریح دیکھی ہے کہ وہ مچھلی ہے پھر چند سطر بعد فرماتے ہیں بحر حال ایسے شبہ و اختلاف سے بے ضرورت بچنا ہی چاہیے واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔