اگر حنفی مذہب والا طریقہ قادری موجب یہ عمل کرتا ہو کہ بعد فرض نماز کے گیاره گیاره مرتبه لا اله الا الله محمد رسول الله (ﷺ) بلند آواز سے پڑھ کر بعد نماز سنت ادا کرے تو کیا حکم ہے۔
یہ فعل حسن ہے نیک و مستحن ہے مگر اولیٰ یہ کہ ظہر و مغرب و عشا کی سنتوں کے بعد ہو اور وہ فرضوں ہی کے بعد سمجھا جائے گا کہ سنت توابع فرض سے ہے اور اگر وہاں کوئی شخص نماز یا ذکر میں یا مریض ہے تو اتنی بلند آواز نہ ہو جس سے اسے تشویش و ایذا ہو و تفصیل الكلام بتوفيق العلام في فتاونا والله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔