کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ پر کہ:
ایک مسجد کا امام جو شریعت کا پابند نہیں ہے مثلاً داڑھی یا معمولی لباس بھی خلاف شرع ، ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا یا نہیں؟ اور امامت کے کیا شرائط ہیں اور امام کیسا ہونا چاہیے؟ از روئے شرع تحریر فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
حنفیہ کے نزدیک بقدر قبضہ ( ایک مشت ) رکھنا واجب ہے اور منڈوانا حرام ہے ۔ اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ میں حضرت شیخ محقق مولا نا عبد الحق محدث دہلوی فرماتے ہیں " گذاشتن آن بقدر قبضہ واجب است یعنی داڑھی کا یک مشت بڑھانا واجب ہے۔ درمختار میں ہے: يحرم على الرجل قطع لحيته () مرد کو داڑھی منڈانا حرام ہے ۔ لہذا امام داڑھی منڈانے یا حد شرع سے کم کرانے یا خلاف شرع لباس پہننے کی وجہ سے فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ، اور پڑھی گئی نماز کا لوٹانا واجب ہے۔ خلاصہ یہ کہ امام جب تک تو بہ کر کے یک مشت داڑھی نہ رکھے یا موافق شرع لباس استعمال نہ کرے، اس وقت تک ان کے پیچھے نماز جائز نہیں ۔ امام سنی صحیح العقیدہ صحیح القرأة اور مسائل نماز و طہارت سے واقف غیر فاسق معلن ہونا چاہیے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔