کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :
زید کا قول ہے کہ عام لوگ نماز میں سجدۂ خداوندی کرتے ہیں اور اہل طریقت سجدۂ محمدی کرتے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم ۔ آیا زید کا ایسا کہنا از روئے شرع کیسا ہے؟ اور زید پر حکم تکفیر عائد ہو گا یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
ایسا کہنا کفر ہے۔ زید تو بہ، تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی کرے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔