اہلِ سنت و جماعت، ان کے عقائد کیسے ہیں، اس کا جواب شریعتِ مطہرہ کے مطابق مرحمت فرمائیں، اور ان کا مسلک کون سا ہے؟
اہلِ سنت و جماعت کے عقائد، جو ان کی کتابوں سے ظاہر ہیں، حق ہیں، اور ان کا مسلک وہی ہے جس کی تبلیغ و اشاعت حضور سیدنا غوثِ اعظم شیخ محی الدین سید عبد القادر جیلانی بغدادی، اور حضور خواجہ غریب نواز سید معین الدین حسن سنجری چشتی اجمیری، اور حضرت شیخ محقق عطائے رسول شاہ عبد الحق محدث دہلوی بخاری اور امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی وغیرہ پیشوائے دین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اپنے اپنے وقتوں میں کرتے رہے، اور جس کی احیاء و تجدید شیخُ الاسلام مجدد دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے کی، جو آپ کی تصنیفات فتاویٰ رضویہ، حسام الحرمین، الكوكبۃ الشہابیہ اور سبحان السبوح وغیرہ سے ظاہر ہے۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔