زید نے ایک بکرا قربانی کی نیت سے پالا لیکن زید نادار ہے اس پر قرض زیادہ ہے دریافت طلب یہ امر ہے کہ زید اس بکرے کو اپنے مصرف میں لا سکتا ہے یا قربانی ہی کرنی واجب ہے؟
زید پر قربانی واجب نہیں بہارِ شریعت میں ہے:بکری کا مالک تھا اور اس کی قربانی کی نیت کر لی یا خریدنے کے وقت قربانی کی نیت نہ تھی بعد میں نیت کر لی تو اس نیت سے قربانی واجب نہ ہو گی (بہار شریعت ص ۲۳۹۴) واللہ ورسولہ اعلم
کتبہ: بدر الدین احمد الرضوی
۱۰؍ شعبان المعظم ۱۳۷۹ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔