اگر کسی نے نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد صرف اتنی قرآت کی کہ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ﳛ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌؕ-لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-یا اور تھوڑا زیادہ یعنی مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖؕ- اور رکوع میں چلا گیا اور پہلی رکعت ادا کی اور دوسری رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے بقیہ وہ آیت الکرسی کے حصوں کو جو پہلی رکعت میں ٹھہرایا تھا وہاں سے آخر تک یعنی "وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ" تک پڑھا اور نماز ختم کیا اس طرح کی قرأت سے نماز ہوگی یا نہیں؟
نماز ہو جائے گی مگر بلا وجہ ایسا نہ چاہیے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
۷ ذ والقعدہ ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔