کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دیہی جگہوں میں بقر عید کی نماز کے قبل قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں اور عید گاہ گاؤں کے قریب ہے ، حضور والا سے گزارش ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں آگاہ فرمائیں۔ عین کرم ہوگا۔
جہاں نمازِ عید صحیح نہیں وہاں نماز عید سے پہلے بھی قربانی ہو سکتی ہے لیکن عوام کو خلفشار سے بچانے کے لیے ایسی جگہوں میں بھی قربانی ہرگز نہ کرے: الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ حدیث میں ہے: يَا مُعَاذُ أَفَتَانٌ أَنْتَ . ( الجامع الصغیر،ج :2،ص: 272) والله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔